جے پور:مقدس ماہ رمضان کے تیسرے اور آخری عشرہ جاری ہے۔ جس کا آغاز 21 وے رمضان کے ساتھ ہوا اور عید الفطر کا چاند نظر آنے تک رہے گا۔ اس آخری عشرے کو جہنم سے آزادی کا عشرہ کہا جاتا ہے۔ اس عشرہ میں اللہ تعالی کروڑوں لوگوں کو جہنم سے آزادی عطا فرماتا ہے۔ وہی آخری عشرے میں اعتکاف کی روایت بھی ادا کی جاتی ہے Last Ten Days of Ramadan۔
آخری عشرے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے جامع مسجد جے پور کے خادم محمد عمر نے بتایا کے ویسے تو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کافی برکتوں اور رحمتوں والا ہوتا ہے لیکن آخری دس روز کافی اہم مانے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کی رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اس آخری عشرہ میں ہم لوگوں کو شب قدر تلاش کرنی چاہیے، 21,23,25,27,29 ویں شب قدر تلاش کرنی چاہیے۔