اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

جمعرات کے روز راجستھان کے دوسا کے مہندی پور بالاجی میں شوہر نے اپنی بیوی کا رومال سے گلا دبا کر قتل کردیا اور پولیس کو فون کر خود واقعے سے آگاہ کیا۔ اس دوران واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

The husband strangled his wife to death with a handkerchief
شوہر نے اپنی بیوی کا رومال سے گلا دبا کر قتل کیا

By

Published : Jun 4, 2020, 5:26 PM IST

جمعرات کے روز ضلع دوسا کے مہندی پور بالاجی میں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو مار ڈالا اور پولیس کو کال کر کے خود اس کی اطلاع دی۔ پولیس کے آتے ہی ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن بالاجی پولیس نے ملزم کو پکڑ لیا۔ وہیں پولیس اس کیس کی چھان بین میں مصروف ہے۔

شوہر نے اپنی بیوی کا رومال سے گلا دبا کر قتل کیا

بتایا جارہا ہے کہ نوئیڈا کا رہائشی نرمل سنگھ پچھلے 4 ماہ سے مہندی پور بالاجی کے نارائن دھرم شالا میں اپنی اہلیہ کے ساتھ مقیم تھا۔ شوہر اور بیوی دونوں میں کسی چیز کو لے کر جھگڑا ہو گیا۔ جس کے بعد نرمل سنگھ نے اپنی اہلیہ رولی کا رومال سے گلا دبا کر قتل کردیا۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس انل چوہان نے بتایا کہ رولی سنگھ کا شوہر نرمل سنگھ عرف پنٹو جو سیکٹر 53 نوئیڈا کی رہائشی ہے، گذشتہ تین چار مہینوں سے مہندی پور بالاجی کے بجرنگ دھرم شالا کے کمرے 19 میں مقیم تھا۔ جمعرات کے روز دونوں میں کسی چیز پر بحث کے بعد تنازعہ بڑھ گیا۔ جس کے بعد نرمل سنگھ نے اپنی بیوی کا رومال سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ قتل کے بعد پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔

فارنسک ٹیم نے کیس سے متعلق شواہد اکٹھے کیے ہیں اور پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ نیز مرنے والی خاتون کی گردن پر نشانات بھی ملے ہیں۔ فی الحال ملزم شوہر سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details