اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان میں بارش کا قہر

راجستھان میں موسلا دھار بارش سے سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

راجستھان میں بارش کا قہر

By

Published : Aug 3, 2019, 12:16 PM IST


ریاست راجستھان میں بارش کا قہر مسلسل جاری ہے۔ بھاری بارش ہونے کی وجہ سے کہیں پر مکان ٹوٹ کر گر رہے ہیں تو کہیں پر لوگ پانی کے ساتھ بہہ رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے روزانہ خبردار بھی کیا جا رہا ہے۔

راجستھان میں بارش کا قہر جاری


جمعہ کے دن ریاست کے کئی علاقوں میں بھاری بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو آج بھی مسلسل جاری ہے۔


اس درمیان دوسا ضلع میں تین انچ اور چتوڑ گڑھ کے بدیسر علاقہ میں ڈیڑھ انچ بارش درج کی گئی ہے۔

کوٹا، الور، بھیلواڑا، بانسوارا اور بارہ میں بھی بارش کا دور شروع ہوا اس سے سڑکوں پر پانی بھر گیا اور ٹریفک کے حالات بن گئے۔


ریاست میں ہو رہی بارش کی وجہ سے بھیلواڑا میں 3 کچے مکان گر گئے۔ حالانکہ زیادہ نقصان نہیں ہوا ہے۔ وہیں اجمیر اور ناگور میں بھی ایک- ایک مکان گر جانے کی وجہ سے مکان کے اندر ایک بزرگ دب گئے جنہیں وہاں پر موجود لوگوں نے باہر نکالا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details