اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور بم دھماکہ کے ملزموں کی سماعت ملتوی - ہر کیس کی الگ الگ اپیل دائر ہونی ہے

راجستھان ہائی کورٹ نے جے پور بم دھماکہ معاملے میں ملزموں کی جانب سے اپیل پیش کرنے کے لئے دستاویزوں کا انگریزی میں ترجمہ کرنے میں ہونے والی تاخیر کی وجہ سے سماعت نومبر کے آخری ہفتہ تک ملتوی کردی ہے۔

بم دھماکہ کے ملزموں کی سماعت ملتوی
بم دھماکہ کے ملزموں کی سماعت ملتوی

By

Published : Jul 11, 2020, 8:14 PM IST

چیف جسٹس اندرجیت مہنتی اور جسٹس پرکاش گپتا نے یہاں عبوری حکم میں چاروں ملزموں کے معاملے میں پیش ڈیٹھ ریفرینس اور ملزم شہباز کے خلاف حکومت کی اپیلوں پر سماعت کے دوران پیش عرضیوں کو نمپٹارہ کرتے ہوئے دیئے۔

عرضی میں کہا گیا ہے کہ معاملے میں پھانسی کی سزا پانے والے چاروں ملزموں کی جانب سے ہر کیس کی الگ الگ اپیل دائر ہونی ہے۔ اس طرح چاروں کی جانب سے مجموعی طور سے چالیس اپیل دائر ہونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

راجستھان یونیورسٹی میں این ایس یو آئی نے احتجاج کیا

پورے معاملے میں تقریبا اکیس ہزار صفحات ہونے کی وجہ سے اپیلوں کو تیار کرنے میں وقت لگنا قدرتی ہے۔ عرضی میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق سبھی دستاویزوں کا انگریزی میں ترجمہ کروانے کی بھی اپیل کی گئی تھی۔ عدالت نے عرضی کو قبول کرتے ہوئے معاملے کی اگلی سماعت نومبر کے آخری ہفتہ تک ملتوی کردی ہے۔

اس سے پہلے 18 مئی کو کورٹ نے بھی سبھی فریقوں کے وکیلوں کو تحریری طور پر اپنی اپنی بحث پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ جے پور شہر میں تیرہ مئی 2008 کو ہوئے آٹھ سیریل بم دھماکوں میں خصوصی عدالت نے بیس دسمبر 2019 کو ملزم محمد سلمان، محمد سیف، سیفو عرف سیف الرحمان اور محمد سرور کو پھانسی کی سزا سنائی تھی جبکہ ایک ملزم شہباز کو بری کردیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details