ریاست راجستھان ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر کثیر تعداد میں ہر شہر اور ہر جگہ پر کنوئیں نظر آتے ہیں، کنوئیں زیادہ نظر آنے کی پیچھے کی وجہ ہے راجستھان کا زیادہ تر علاقہ ریگستانی ہے۔
ریگستانی علاقہ ہونے کی وجہ سے پرانے وقت کے لوگوں کی جانب سے جگہ جگہ سڑکوں کے کنارے کنوؤں کی تعمیر کروائی گئی تھی، لیکن ان کنوؤں پر انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے توجہ نہیں دینے کی وجہ سے حال آج بدحال نظر آ رہا ہے۔
ان کنوؤں کی بد حالی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دارالحکومت جے پور کے رام گنج علاقے میں سڑک کے کنارے واقع رام گنج کنوے کے آس پاس کی دیوار چاروں جانب سے ٹوٹ چکی ہے۔ اس کوئے کی حالت دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے کہ اگر جلد ہی یہاں پر اس کنوے کی مرمت نہی کروائی گئی تو کسی بھی وقت یہاں پر بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔
اس کنوے کی دیکھ بھال کرنے والے شیام کھنڈیلوال کا کہنا ہے کہ 'حکومت کی جانب سے کوئی بھی توجہ یہاں پر نہیں دی جا رہی ہے۔ آج مجھے یہاں پر 45 برس سے زیادہ کا عرصہ ہو چکا ہے۔'