اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: سیاست کا رخ اب جیسلمیر کی طرف - Govind Singh Dotasra

ریاست راجستھان میں سیاسی کشمکش کے درمیان اب وہ تمام ارکان اسمبلی جو ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی حمایت کر رہے ہیں انہیں جیسلمیر لے جایا جا رہا ہے۔

راجستھانی سیاست کا رخ اب جیسلمیر کی طرف
راجستھانی سیاست کا رخ اب جیسلمیر کی طرف

By

Published : Jul 31, 2020, 1:51 PM IST

یہ تمام لوگ ابتدا بس سے ایئر پورٹ جائیں گے، اس کے بعد وہاں سے ایک چارٹر پلین کے ذریعے جےپور سے روانہ ہوں گے۔

یہ چارٹر پلین دو مرحلوں میں تمامم ارکان اسمبلی کو لے کر جےپور سے جسلمیر جائے گا۔

راجستھانی سیاست کا رخ اب جیسلمیر کی طرف

تمام ارکان اسمبلی کو جے پور کے کوکس علاقے میں واقع ہوٹل فیئرماؤنٹ سے ایئرپورٹ تک لے جانے کے لیے کثیر تعداد میں پولیس اہلکار موجود ہیں۔

حالاںکہ جو ارکان اسمبلی ہیں وہی جیسلمیر جا رہے ہیں اور حکومت میں وزرا کے عہدے پر فائز ہیں۔

ریاست کے وزیر تعلیم اور کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر گویند سنگھ ڈوٹاسرا بھی ان کے ساتھ ہیں۔

ڈوٹاسرا ارکان اسمبلی کے ساتھ جیسلمیر جائیں گے۔

جیسلمیر میں دو ہوٹل بک ہونے کی بات بھی سامنے آرہی ہے۔

ریاست راجستھان میں کانگریس پارٹی دو خیموں میں بٹی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:راجستھان: مذہبی مقامات یکم ستمبر سے دوبارہ کھلیں گے

ایک وزیراعلیٰ اشوک گہلوت اور دوسرا خیمہ سچن پائلٹ کا ہے۔

ریاست کے وزیر اعلی اشوک گہلوت ‏ کو جو ارکان اسمبلی حمایت دے رہے تھے وہ تمام ہوٹل فیرماؤنٹ میں رکے ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details