فتح حاصل کرنے والے امیدواروں سے مسلم برادری کا ایک وفد ملاقات کرنے کے لیے دہلی روڈ پر واقع ہوٹل پہنچا لیکن انہیں ملنے نہیں دیا گیا، وفد کو پولیس نے ہوٹل میں جانے سے پہلے ہی روک دیا، جس کے بعد وفد میں موجود ارکان کی جانب سے متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
دارالحکومت جے پور میں وفد کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جامع مسجد انتظامیہ کمیٹی کے صدر نعیم قریشی نے کہا کہ 'جو لوگ دارالحکومت جے پور کے ہوٹل میں ہیں، ان تمام لوگوں کو اتنا بھی سلیقہ نہیں ہے کہ وہ لوگ ہم سے ایک بار ملاقات کر لیتے یا پھر بات کرنے کے لیے ہوٹل کے باہر آ جاتے۔