اردو

urdu

ETV Bharat / state

فنانس کمپنی کے ایجنٹ سے دن دہاڑے لوٹ - راجستھان میں لوٹ

راجستھان کے ضلع شری گنگا نگر میں ایک فنانس کمپنی کے ایجنٹ سے دن دہاڑے تقریبا ساٹھ ہزار روپیے لوٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

فنانس کمپنی کے ایجنٹ سے دن دہاڑے لوٹ

By

Published : Oct 23, 2019, 3:19 PM IST

اطلاعات کے مطابق شری گنگا نگر میں ارتھ مائیکرو فنانس کمپنی کے ایجنٹ سنیل پائل صبح تقریبا گیارہ بجے لال گڑھ جاٹان تھانہ علاقہ کے گاؤں بھادوں والی میں خواتین کے سیلف ہیلپ گروپ سے رقم جمع کر اكاوالين کی طرف جا رہا تھا۔

بھادوں و الی گاؤں سے نکلتے ہی موٹر سائیکل پر سوار دو نقاب پوش لوگوں نے سنیل کو پیچھے سے دھکا مار کر گرا دیا اور اس کا بیگ چھین کر فرار ہو گئے۔

اس دوران سنیل نے شور مچایا اور گاؤں کے لوگ بھاگ کر آئے اور واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔کچھ ہی دیر میں پولیس موقع پر پہنچی۔


پولیس سپرنٹنڈ نٹ تارارام نے بتایا کہ سنیل کے بیگ میں تقریبا 60 ہزار روپے تھے۔ مشتبہ لٹیروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے میں ناکہ بندی کرائی گئی ہے۔

بھادوں والی سے ہنومان گڑھ کو جانے والی شاہراہ پر ایک جگہ پٹرول پمپ پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگا ہے، اس کی فوٹیج کو چیک کیا جا رہا ہے۔ نامعلوم لٹیروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کو پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details