رضا اکیڈمی Raza Academy اور تحفظ ناموس رسالت کے زیر نگرانی عظیم محمد' صلی اللہ علیہ وسلم کتاب کا اجراء کیا گیا۔ اس کتاب کو مولانا ابراہیم نے اردو زبان میں لکھا ہے، جس کا نام 'عظیم محمد' صلی اللہ علیہ وسلم کا رکھا گیا ہے۔ اس کتاب کا اصل مقصد جتیندر تیاگی کے ذریعے اسلام پر اٹھائے گئے 87 بے بنیادی سوالوں کا جواب دیا گیا ہے۔ قرآن اور حدیث کی روشنی میں اس کتاب کو مکمل کیا گیا ہے، تاکہ عالمی سطح پر صحیح معلومات فراہم کرائی جاسکے اور اللہ اور اس کے رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا حاصل کی جا سکے۔
بذریعہ تیاگی کے ذریعے اسلام پر سوال کھڑے کیے گئے تھے، جو کہ جامعہ قادریہ اشرفیہ ممبئی کے مولانا ابراہیم آسی نے قرآن اور شریعت کے مطابق جواب دے دیا ہے۔ جسے سلطان الہند کی بارگاہ میں ملک کے نامور علماء و مشائخ اور دانشوروں نے خوب سراہا ہے۔ خدام خواجہ کی انجمن سید زادگان کی جانب سے کتابی اجراء کا جلسہ بھی منعقد کیا گیا۔ جس میں تمام حاضرین علماؤں نے اپنے اپنے انداز میں اس کتاب کو دور ہزا میں فتنوں سے نجات اور امت رسول کے لیے ایمان کی تازگی قرار دیا۔