اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان میں 'اندرا رسوئی' کا آغاز، لوگوں نے کھانے کی تعریف کی - وزیر اعلی اشوک گہلوت

گہلوت حکومت کی جانب سے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر 'اندرا رسوئی' کا آغاز کیا گیا۔ دارالحکومت جے پور میں بیس مقامات پر اندرا رسوئی کی شروعات کی گئی ہے۔

The beginning of Indra Rasoi in Rajasthan is good
راجستھان میں ہوا 'اندرا رسوئی' کا آغاز، عوام بولی کھانا اچھا ہے

By

Published : Aug 20, 2020, 10:16 PM IST

راجستھان میں 'اندرا رسوئی' میں لوگوں کو محض آٹھ روپے میں کھانا ملے گا، اس کھانے میں سو گرام دال، سو گرام سبزی، چپاتی اور اچار دیا جا رہا ہے۔

راجستھان میں ہوا اندرا رسوئی کا آغاز، عوام بولی کھانا اچھا ہے

ای ٹی وی بھارت کی کوالٹی چیک پر کھانے کے لئے آئے لوگوں نے کہا کہ اندرا رسوئی کی یہ پہل اچھی ہے۔ اس سے انہیں فائدہ ہوگا اور انہیں اچھے کھانے کا ذائقہ مل رہا ہے۔

دارالحکومت جے پور میں واقع سندھی کیمپ بس اسٹینڈ پر اندرا رسوئی کی شروعات کی گئی ہے۔ جب ای ٹی وی بھارت نے لوگوں سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ کھانے کی کوالٹی اچھی ہے اور انہیں گھر جیسا کھانا یہاں مل رہا ہے۔

راجستھان میں ہوا اندرا رسوئی کا آغاز، عوام بولی کھانا اچھا ہے

سندھی کیمپ آنے والے مسافروں، آس پاس میں رہنے والے مزدوروں، بس کنڈیکٹرز سمیت دیگر لوگوں کو اس رسوئی سے فائدہ ہوگا۔ محض آٹھ روپے میں انہیں پیٹ بھر کر کھانا مل پائے گا، وہیں لوگوں نے کہا کہ ہم لوگ حکومت کے اس فیصلے سے کافی زیادہ خوش ہیں اور حکومت کا ہم تمام لوگ اس طرح کی اسکیم کے لئے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

راجستھان میں ہوا اندرا رسوئی کا آغاز، عوام بولی کھانا اچھا ہے

لوگوں کا کہنا تھا کہ غریب لوگ اور جو لوگ اپنے گھر سے دور رہ کر یہاں پر کام کر رہے ہیں ان لوگوں کو کافی زیادہ فائدہ بھی ملے گا۔

واضح رہے کہ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت کی جانب سے ”کوئی بھی بھوکا نہ سوئے” کے مقصد کے ساتھ میں اس نئی اسکیم کی شروعات کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details