ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ اور روحانیت کا مرکز کہے جانے مشہور صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ ہے۔ جہاں مختلف مذاہب کے پیروکار اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔ رواں برس 29 جنوری کو خواجہ غریب نواز کے آٹھ سو دسویں عرس مبارک کی پرچم کشائی کی رسم ادا کی جائے گی اور 3 فروری سے عرس کا آغاز ہوگا۔ Sultan Ul Hind Khwaja Moinuddin 810th Urs Mubarak
810th Urs Mubarak Sultan ul Hind: خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کا 810واں عرس
بالی ووڈ سے جڑی کئی شخصیات بھی خواجہ معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کی عقیدت مند ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف مواقع پر بالی ووڈ ستاروں کی جانب سے چادر پیش کی جاتی ہیں۔ رواں برس خواجہ غریب نواز کے 810ویں عرس مبارک کے موقع پر بالی ووڈ ستاروں کی جانب سے 3 فروری کو چادر پیش کی جائے گی۔ Sultan Ul Hind Khwaja Moinuddin 810th Urs Mubarak
بالی ووڈ سے جڑی کئی شخصیات بھی خواجہ معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کی عقیدت مند ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مختلف مواقع پر بالی ووڈ ستاروں کی جانب سے چادر پیش کی جاتی ہیں۔ رواں برس خواجہ غریب نواز کے 810ویں عرس مبارک کے موقع پر بالی ووڈ ستاروں کی جانب سے 3 فروری کو چادر پیش کی جائے گی۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان، اکشے کمار، اجے دیوگن کے علاوہ فلم اداکارہ ایشوریہ رائے، کاجول، دیا مرزا، کرینہ کپور سمیت فلمی دنیا سے جڑے ہزاروں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں۔ رواں برس اجمیر شریف میں منعقد کیے جانے والے خواجہ غریب نواز کے 810ویں عرس مبارک کے دعوت نامے تمام بالی ووڈ اسٹارز کو بھیجے جا چکے ہیں۔