ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے شہید اسمارک پر راجستھان مدرسہ ٹیچر، راجیو گاندھی پیرا ٹیچر اور سکھشاکرمیوںTeachers Hold Protest Seeking Permanent Jobsکی جانب سے اپنی ملازمت کو مستقل کرنے کے مطالبہ کو لے کر گزشتہ 57 دنوں سے غیر معینہ مدت تک کے لئے احتجاج کرر ہے ہیں۔
حکومت کے نمائندوں کے ساتھ مظاہرین کی 13 دور کی بات چیت بھی ہوچکی ہے لیکن ابھی تک مسئلہ کا حل نہیں نکلا ہے۔
مطاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیئے جاتے اس وقت تک ان کا احتجاج جاری رہے گا۔