اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muharram Rituals in Jaipur: جے پور میں دو برس بعد تعزیہ کا جلوس نکلے گا - جے پور میں دو برس بعد تعزیہ کا جلوس

جے پور میں ایک جانب جہاں محرم الحرام کی روایتی تقریبات جاری ہیں تو وہیں دوسری جانب تعزیہ بنانے والوں میں اس بات کی خوشی ہے کہ دو برس بعد تعزیہ کا جلوس نکالا جائے گا۔ Tazia procession in Jaipur

Tazia procession in Jaipur
محرم الحرام کی روایتی تقریبات

By

Published : Aug 8, 2022, 2:35 PM IST

جے پور:راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں محرم الحرام کی تقریبات و مجالس جاری ہیں اور اہل تشیع حضرات بھی اپنی روایتی تقریبات میں مصروف ہیں۔ جے پور میں جہاں ایک جانب مساجد اور دیگر مقامات پر محفل میلاد پروگرام منعقد ہوں گے تو وہی دوسری جانب امام بارگاہوں سے تعزیہ نکالے جائیں گے۔ Tazia Procession Will be Held in Jaipur After Two Years

محرم الحرام کی روایتی تقریبات

بڑی بات یہ ہے کے دو برس کے بعد اجتماعی طور پر 10 محرم یعنی یوم عاشورہ کے موقع پر کئی بڑے پروگرام منعقد کئے جا سکیں گے جبکہ آج دیر شب تک اکھاڑوں میں حیرت انگیز کرتب بھی کیے جائیں گے۔

وہیں نو اور دس محرم الحرام کی فضیلت پر بیان کرتے ہوئے مسجد آہنگران کے امام غلام معین الدین نے بتایا کی 10 محرم الحرام کی جتنی فضیلت بیان کی جائے اتنی کم ہے کیونکہ دس محرم کو حضرت آدم علیہ السلام کی دعا کو اللہ تعالی نے قبول کیا تھا۔ اس ماہ میں حضرت امام حسینؓ کو یزید نے میدان کربلا میں پیاسا شہید کر دیا گیا تھا اس لئے ان کی میں 10 محرم کو فاتحہ خوانی کی جاتی ہے، محفل میلاد ہوتی ہیں۔

وہیں دارالحکومت جے پور میں تعزیہ بنانے والے کاریگروں کا کہنا ہے کہ دو برس بعد اس مرتبہ ہم لوگ تعزیے کا جلوس نکالیں گے۔ یہ ہمارے لئے کافی خوشی کی بات ہے۔ہم نے کافی محنت کے ساتھ میں تعزیہ بنانے کا کام شروع کیا ہے۔ کاریگروں کا یہ بھی کہنا ہے کی دو برس کے بعد میں اجتماعی طور پر جلوس نکلے گا تو چند پابندیاں پولیس کی جانب سے لگائی گئی ہیں، ان لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ سے ہمیں پورا تعاون مل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details