اردو

urdu

'حکومت کو سی اے اے اور این آر سی پر عوام سے مشورہ کرنا چاہئے تھا'

By

Published : Dec 19, 2019, 6:51 PM IST

اجمیر شریف درگاہ کے دیوان سید زین العابدین علی خان نے کہا کہ پولیس کو بھی ہدایت دی جانی چاہیے کہ وہ جامعہ ملیہ یا کسی بھی تعلیمی ادارے کے طلبا کے ساتھ دہشتگردوں اور بدمعاشوں جیسا سلوک نہ کرے۔

'حکومت کو سی اے اے اور این ار سی پر عوام سے مشوارہ لینا چاہئے'
'حکومت کو سی اے اے اور این ار سی پر عوام سے مشوارہ لینا چاہئے'

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر کے خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ جہاں سے ہمیشہ امن و امان پیار محبت کا پیغام دیا جاتا ہے وہاں سے اجمیر شریف درگاہ کے دیوان سید زین العابدین علی خان نے ایک بیان جاری کیا۔

انہوں نے جامعہ ملیہ اسلاملیہ کے طلبا سے امن اور صبر کو قائم رکھنے کی گزارش کی ہے۔

'حکومت کو سی اے اے اور این ار سی پر عوام سے مشوارہ لینا چاہئے'

اس کے علاوہ مرکزی حکومت کو تاکید کی ہے کہ وہ شہریت ترمیم قانون پر غور کریں اور اسے ابھی نافذ نہ کرے۔

انہوں نے پولیس کو بھی ہدایت دی ہے کی وہ جامعہ ملیہ یا کسی بھی تعلیمی ادارے کے طلبا کے ساتھ دہشتگردوں اور بدمعاشوں جیسا سلوک نہ کرے

اس کے علاوہ درگاہ دیوان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پورے معاملے میں ایک ہائی پاور کمیٹی کی تشکیل دے اور وہ عوام میں این آر سی اور سی اے اے پر عوام سے مشورہ لے کر حکومت کو رپورٹ پیش کرے اور اس کے بعد حکومت اپنا کوئی فیصلہ لے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details