بیکانیر ضلع کے کھاجووالا کے پاس بھارت پاکستان بین الاقوامی سرحد پر گھومتے ہوئے بارڈر سکیورٹی فورس نے ایک مشتبہ بھارتی شخص کو گرفتار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مشتبہ شخص اپنی موٹر سائیکل سے سرحد کے نزدیک گھوم رہا تھا، اس دوران بی ایس ایف کے اہلکاروں نے نوجوان کو روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ وہاں سے فرار ہونے لگا۔ تبھی بی ایس ایف کے جوانوں نے اسے پکڑ کر کھاجووالا پولیس کے حوالے کردیا۔
مذکورہ شخص کے پاس سے ایک موٹرسائیکل، 9540 بھارتی کرنسی، دو اے ٹی ایم کارڈس، آدھارکارڈ، پین کارڈ، الیکشن کارڈ، دو بینکوں کی پاس بک، پاسپورٹ وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔