یہ اجتماع یک روزہ ہے، جو کہ جئے پور کے کربلا گراؤنڈ میں سنی دعوت اسلامی کے بینر تلے منعقد ہوگا۔
اس اجتماع کا وقت دوپہر کو تین بجے سے رات کو گیارہ بجے تک رہے گا۔
یہ بات سنی دعوت اسلامی تنظیم کے اعلی ذمہ داروں نے جے پور کے پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کے درمیان کہی۔
ذمہ داروں نے کہا کی اس اجتماع کا مقصد مسلم قوم میں پھیلی ہوئی برائیوں کا خاتمہ اور لوگوں میں اچھی باتوں کو زندگی میں اتارنے کے لیے نصیحت کرنا ہے۔
ذمہ داروں نے بتایا کہ خاص طور پر یہاں پر منشیات کے خلاف باتیں بتائی جائیں گی۔