ریاست راجستھان کے جالور میں ٹڈیوں کا ایک بار پھر حملہ ہوا ہے۔ جس کی اطلاع پر وزیر جنگلات اور ماحولیات نے جے پور کا مجوزہ پروگرام منسوخ کردیا اور متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ جس کے بعد ٹڈی کو ختم کرنے کی مہم شروع کردی گئی ہے۔
جالور میں ایک بار پھر ٹڈیوں کا حملہ دراصل ٹڈیوں نے ایک بار پھر ضلع کے چتلوانہ میں ڈنگری سمیت قریب کے درجن بھر گاوں پر حملہ کیا ہے۔ جس کی وجہ سے کھیتوں میں کھڑی ربیع کی فصل پوری طرح برباد ہوگئی ہے۔
اس کی اطلاع پر جنگلات اور ماحولیات وزیر سکھرام بشنوئی انتظامی عملے کے ساتھ ٹڈیوں سے متاثرہ علاقے میں پہنچے اور اہلکاروں کو ضروری ہدایات دیں۔
اس دوران کسانوں نے ربیع کی فصل کو بچانے کی پوری کوشش کی۔ یہاں تک کہ فصل پر کپڑا ڈال کر حفاظت کرنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن پھر بھی کسان فصل بچانے میں ناکام رہے۔
وہیں وزیر بشنوئی نے پورے انتظامی عملے کو چوکس کیا۔ ساتھ ہی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پھولارام میگھوال کی ہدایت پر ٹڈڈی کو ختم کرنے کے لئے ایک بڑا آپریشن بدھ کے روز چلایا جائے گا۔ صبح کے وقت تین مختلف مقامات پر بیک وقت ٹڈے کو ختم کرنے کی مہم شروع کی جائے گی۔