سب انسپکٹر امتحان کے نتائج کا اعلان - کمیشن کے سکریٹری کے کے شرما کے مطابق کمیشن کے اجمیر ہیڈکوارٹر نے پیر دیر رات اس کے نتائج جاری کئے۔ مسٹر شرما نے بتایا کہ اس میں 11 ہزار 346 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے۔ کامیاب امیدواروں کا فیزیکل فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔
راجستھان پبلک سروس کمیشن نے سب انسپکٹر (ایس آئی) پلاٹون کمانڈر مشترکہ مقابلہ جاتی امتحان 2016 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
کمیشن کے سکریٹری کے کے شرما کے مطابق کمیشن کے اجمیر ہیڈکوارٹر نے پیر دیر رات اس کے نتائج جاری کئے۔ مسٹر شرما نے بتایا کہ اس میں 11 ہزار 346 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے۔ کامیاب امیدواروں کا فیزیکل فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ دو امیدواروں کے نتائج تکنیکی وجوہات سے روکا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 494 اسامیوں کے لئے گزشتہ سال سات اکتوبر کو اس کا امتحان منعقد ہوا جس میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں اور تقریبا دو لاکھ امیدواروں نے امتحان دیا تھا۔