اردو

urdu

ETV Bharat / state

طلبہ کے جانب سے سی اے بی کے خلاف احتجاج - ریاست بھر کے الگ الگ حصو میں احتجاج کیا گیا۔

ریاست راجستھان کے جے پور میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف ریاست بھر کے الگ الگ حصوں میں احتجاج کیا گیا۔

سی اے بی کے خلاف احتجاج
سی اے بی کے خلاف احتجاج

By

Published : Dec 14, 2019, 6:43 PM IST

Updated : Dec 14, 2019, 8:21 PM IST

وہیں دارالحکومت جے پور میں واقع راجستھان یونیورسٹی میں بھی کئی دیگر طلبہ تنظیم نے احتجاج کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کرتے ہوئے اس بل کو عمل میں آنے سے پہلے خارج کرنے کا کورٹ سے مطالبہ کیا

اس احتجاج میں کثیر تعداد میں یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے طلباء نے شرکت کی۔ احتجاج کے پیش نظر یونیورسیٹی کے باہر کثیر تعداد میں پولیس کا دستہ تعینات کیا گیا۔

سی اے بی کے خلاف احتجاج۔ویڈیو

احتجاج کر رہے طلبہ نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں کہا کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ اقلیتوں پر ظلم ہو رہا ہے، کبھی اقلیتوں کو موب لنچنگ کے نام پر نشانہ بنایا جارہا ہے، تو کبھی کسی اور ذریعے سے لیکن مرکزی حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

طلبہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم جس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، وہ ریاست کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے لیکن جو بل لایا جارہا ہے اس بل کے بعد ہمیں یہاں پر ہندو - مسلم کے درمیان اختلافات کی باتیں بیان کی جارہی ہے اور ہمارے ذہنوں کو خراب کرنے کی کوششیں متواتر ہو رہی ہیں۔

Last Updated : Dec 14, 2019, 8:21 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details