اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان کے مدارس میں طلبا آن لائن تعلیم سے محروم - لاک ڈاؤن

راجستھان میں عالمی وباء کورونا کا قہر مسلسل جاری ہے، لاک ڈاؤن کے بعد سے اسکول و کالج میں آن لائن پڑھائی کا کام شروع ہو گیا ہے لیکن مدارس کے حال بے حال ہیں۔

راجستھان کے مدرسوں میں طلبا آن لائن تعلیم سے مہروم
راجستھان کے مدرسوں میں طلبا آن لائن تعلیم سے مہروم

By

Published : Jul 3, 2020, 5:15 PM IST

راجستھان کے مدارس میں طلبا کو آن لائن تعلیم نہیں دی جا رہی ہے اس وجہ سے بچوں کا مستقبل خطرے میں ہی نظر آرہا ہے۔

راجستھان کے مدرسوں میں طلبا آن لائن تعلیم سے مہروم

وہیں راجستھان میں تقریباً 3200 مدرسے رجسٹرڈ ہیں ان مدارس میں دو سے ڈھائی لاکھ طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں، چھ ہزار کے قریب مدرسہ پیرا ٹیچر ان لوگوں کو مذہبی تعلیمات سمیت ہندی، انگریزی سمیت دیگر سبجیکٹ پڑھاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

راجستھان کے مدرسوں میں طلبا آن لائن تعلیم سے مہروم

مدرسہ کے طلبا کو کمپیوٹر سمیت دیگر چیزیں جیسے ٹیبل اور کرسی تک بیٹھنے کے لئے نہیں ہیں، راجستھان مدرسہ 'شکشا سہیوگی سنگھ' کے کے ریاستی صدر سید مسعود اختر نے بتایا کہ کورونا وائرس کے درمیان محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام اسکولوں کو یہ حکم جاری کیا گیا ہے کہ وہ تمام لوگ طلباء کو آن لائن تعلیم دیں گے لیکن راجستھان مدرسہ بورڈ کے زیر نگرانی مدرسوں میں کسی طرح کا کوئی بھی توجہ یا آن لائن تعلیم نہیں دی جا رہی ہے۔

راجستھان کے مدرسوں میں طلبا آن لائن تعلیم سے مہروم

مسعود اختر کا کہنا ہے کہ 'میں اقلیتی وزیر اقلیتی محکمے سے یہ گزارش کروں گا کہ وہ تمام لوگ مدرسے میں پڑھنے والے اقلیتی طلبا جو کہ بہت زیادہ غریب ہیں ان تمام لوگوں کی جانب توجہ دی جائے اور ان تمام بچوں کے لئے آن لائن کلاسز شروع کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details