اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوٹہ میں طالب علم کی ڈوبنے سے موت - Student dies after drowning

کوٹہ میں بند پڑی کان میں بھرے پانی میں ڈوب جانے سے ایک طالب علم کی موت ہوگئی۔

کوٹہ میں بند پڑی کان میں بھرے پانی میں ڈوب جانے سے ایک طالب علم کی موت ہوگئی
کوٹہ میں بند پڑی کان میں بھرے پانی میں ڈوب جانے سے ایک طالب علم کی موت ہوگئی

By

Published : Jul 20, 2020, 9:34 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع کوٹہ کے رام گنج منڈی ڈیویژن کے اسکلی گاؤں میں بند پڑی کان میں بھرے پانی میں ڈوب جانے سے ایک لڑکے کی موت ہوگئی۔

اطلاع کے مطابق 16 برس کے شاہ رخ اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ کان میں نہانے کے لیے گیا تھا اور یہ سبھی کان کے کنارے بیٹھ کر نہا رہے تھے۔

نہاتے وقت شاہ رخ کا پیر اچانک پھسل گیا اور وہ کان میں ڈوبنے لگا، تیرنا نہیں آنے کے سبب اس کے دوست اسے بچانے کے لیے شور مچانے لگے۔

اس پر آس پاس کام کررہے گرامین کان پر پہنچے اور انہوں نے شاہ رخ کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں ملا۔

اطلاع ملنے پر موڈک تھانہ پولیس موقع پر پہنچی اور گرامینوں کی مدد سے شاہرخ کی لاش تلاش کی، لیکن کامیابی نہیں ملی، اور بعد میں ایس ڈی آر ایف ریسکیو ٹیم نے کان کی گہرائی میں ڈوبے شاہ رخ کی لاش اتوار کو باہر نکالا۔

پولیس نے لاش ک پوسٹ مورٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details