گزشتہ شب پولیس کو اطلاع ملی کہ بھنڈیو کے راستہ میں بچوں کے تنازع پر دو گروپ میں تنازع ہوگیا ہے اور وہاں کثیر تعداد میں عوام کا ہجوم بھی جمع ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو منتشر کیا اور جائے حادثہ پر پولیس کی تعینات کردیا۔ فی الحال علاقے میں امن و امان کا ماحول ہے۔
جے پور: دو گروپوں میں پتھراؤ، متعدد افراد زخمی - بچوں کی بات کو لے کر دو گروپ میں پتھراو
ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے کوتوالی تھانہ علاقے میں بچوں کے لیے دو گروپ میں جھگڑا ہو گیا اور دونوں فریق کے درمیان پتھراؤ کا معاملہ پیش آیا ہے جس کے سبب متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
clashes between two group
وہیں کوتوالی تھانے کے انچارج وکرم سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ معمولی سی بات کو لے کر بھنڈیو کا راستے میں جھگڑے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد جائے حادثہ پر پولیس کی ٹیم پہنچی اور ہجوم ہو وہاں سے گھروں کو روآنہ کیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔