اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: پتنگ بازی کے دوران پتھراؤ، دو خاتون زخمی

بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے نہار گڈھ تھانہ علاقہ کے پٹھانوں کے چوک میں پتنگ بازی کے دوران جمعرات کے روز پتھراؤ کا معاملہ سامنے آیا۔ اس معاملے میں دو خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

stone pelting during kite flying, two injured in jaipur
پتنگ بازی کے دوران پتھراؤ، دو خاتون زخمی

By

Published : Jan 14, 2021, 10:58 PM IST

وہی پتھراؤ کا معاملہ سامنے آنے کے بعد کثیر تعداد میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہم لوگوں کو اطلاع ملی تھی کی پتنگ بازی کو لے کر دو گروپ کے لوگ آمنے سامنے ہیں، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور حالات کو قابو میں کیا۔

دیکھیں ویڈیو

پولیس کے مطابق کچھ لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اور اگر معاملہ زیادہ بڑھتا ہے تو معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:

راجستھان: مکرسکرانتی کی صبح پتنگ بازی کم ہوئی

وہی پٹھان چوک علاقے کے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ گھروں میں بیٹھے ہوئے تھے، اس درمیان کچھ لوگوں نے پتھر پھینکنا شروع کر دیے، جس میں ہمارے علاقے کی خاتون زخمی ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details