ریاست راجستھان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پنیا نے سیکر ضلع میں سامنے آئے ایک دلت پر ظلم کے معاملے میں ریاستی حکومت سے ملزمین پر جلد کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈاکٹر پنیا نے سوشل میدیا کے ذریعہ کہا کہ 'یہ تو حد ہوگئی دن بدن راجستھان میں دلتوں پر ظلم کی انتہا ہو رہی ہے۔ حکومت کے سربراہ دوسری ریاستوں کے ارکان اسمبلی کی مہمان نوازی میں لگے ہوئے ہیں۔ یہ کیا حال بنا دیا گیا راجستھان کا'۔