اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریمڈیسیور انجکشن لے کر گوالیر پہنچ رہا طیارہ حادثے کا شکار - URDU NEWS GOWALIAR

گوالیر ایئرپورٹ کے نزدیک ریمڈیسیور لے کر آ رہا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔ اس میں دو پائلٹ سمیت تین لوگ زخمی ہوگئے۔

mp_gwa_03_plen_cress_dry_pkg_7203562
ریمڈیسیور انجکشن لے کر گوالیر پہنچ رہی جہاز حادثے کا شکار

By

Published : May 7, 2021, 11:02 AM IST

ریمڈیسیور انجکشن لے کر آرہا اسٹیٹ پلین گوالیر ایئر پورٹ پر حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ اسٹیٹ رن وے کے دوران طیارہ حادثہ کا شکار ہوا۔

جانکاری دیتے ہوئے افسران۔۔۔

حادثے میں پائلٹ کپٹن سعید ماجد اختر، نائب پائلٹ جیے شنکر جیسوال اور ایک دیگر شخص زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے اسٹیٹ پلین گجرات سے ریمڈیسور انجکشن لے کر گوالیر آرہا تھا۔

طیارہ گوالیر ایئرپورٹ پر لینڈ کر رہا تھا، اس دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔ جہاز میں بیٹھے پائلٹ کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی کلکٹر کوشلیندر وکرم سنگھ اور پولیس افسران فورا موقع پر پہنچ گئے۔ تینوں زخمیوں کو جیاروگ ہسپتال کے ٹرامہ سنٹر میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details