مشتبہ دونوں مریض کی میاں بیوی ہیں جو شادی کے بعد ہنی مون منانے کے لیے چین گئے ہوئے تھے، اس سے قبل بھی اجمیر کشن گنج کا ایک شخص مذکورہ وائرس سے متاثر بتایا گیا تھا۔
اجمیر میں دو دنوں کے اندر کورونا وائرس سے متاثرہ مشتبہ دو مریض پائے جانے کے سبب ضلعی محکمۂ صحت کافی مستعد ہوگیا ہے اور اس کے سبب مریضوں کو جواہر لعل نہرو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
اس وائرس سے متاثر میاں-بیوی ضلع اجمیر کے علاقے کشن گڑھ کے بتائے جارہے ہیں جو چین میں ہنی مون منانے کے بعد 28 جنوری کو بھارت واپس آئے تھے اور اس دوران انھوں نے کہیں بھی اپنی طبی جانچ نہیں کرائی تھی اور نہ ہی محکمۂ صحت کی ٹیم ان تک پہنچ پائی۔