ریاست راجستھان کے اقلیتی وزیر صالح محمد نے کہا کہ گزشتہ بجٹ میں بھی راجستھان کے حصے میں مودی حکومت نے کچھ بھی نہیں دیا تھا اس لئے اس بار امید ہے کہ مودی حکومت اس جانب توجہ دے گی اور راجستھان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
اقلیتی وزیر صالح محمد سے خصوصی گفتگو ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے درمیان صالح محمد نے کہا کہ جو بھی وعدے مودی جی نے کیے تھے ان وعدوں کو ابھی تک پورا نہیں کیا گیا ہے اور راجستھان کافی زیادہ بڑا ریاست ہے اس لئے ادھر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2020: شعبے زراعت اور کسانوں کی امیدیں
انہوں نے کہا کہ راجستھان میں ترقی کی کافی زیادہ ضرورت ہے، آج ہر طرح سے کسی بھی محکمہ میں دیکھ لیں، چاہے وہ تعلیم ہو، صحت، بجلی یا پانی ہو ان سبھی چیزوں سے ہم سے پاکستان کافی زیادہ پیچھے چل رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہاں پر ابھی تک مرکزی حکومت کی جانب سے کوئی بھی کام نہیں کرائی گئی ہیں اس لیے ہمیں امید ہے کہ اس بار مودی جی توجہ دیں گے۔