ریاست راجستھان کے ضلع بوندی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے متعدد کاروبار کافی متاثر ہوئے ہیں۔ غیر منظم شعبے میں کام کرنے والوں کی آمدنی بھی متاثر ہوئی ہے۔ یہاں تک کہ شادیاں کرانے والی پروہت برادری بھی کورونا بحران کا شکار ہو گئی۔ لاک ڈاؤن کا اثر پوجا کے سامان کی فروخت پر بھی پڑا ہے۔
شادیوں کے سیزن کے دوران ہون کا سامان بنانے والے لوگوں کو بھی کورونا بحران کا سامنا کرنا پڑا۔ لیکن حکومت نے ترمیم شدہ لاک ڈاؤن میں شادی بیاہ اور مذہبی پروگراموں میں ریلیف دیا ہے۔ جس کی وجہ سے گھریلو صنعتوں کے کام میں بھی تیزی آنی شروع ہو گئی ہے۔