قومی ڈاکٹز ڈے ہر سال یکم جولائی کو منایا جاتا ہے۔ کورونا بحران کے دوران ڈاکٹرز اس وبا کے خاتمے کے لیے جنگجو بن کر سامنے آئے ہیں۔ ڈاکٹرز نے بحران کی اس گھڑی میں وبا کا مقابلہ جاری رکھا ہے۔
ریاست راجستھان کے دارلحکومت جے پور کے سوائی مان سنگھ میڈیکل کالج کے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز نے کورونا بحران کے دوران بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے۔ علاج کے دوران ڈاکٹرز بھی کورونا مثبت ہوئے۔ لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا کام جاری رکھا۔
ریاست میں لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مند مریضوں کو سوائی مان سنگھ اسپتال میں خون کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ڈاکٹرز نے مہم چلا کر ضرورتمندوں کو خون مہیا کرایا۔
ڈاکٹرز نے دن رات ایک کر مہلک بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی جان بھی بچائی۔
جے پور ایسوسی ایشن آف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کے ڈاکٹر اجیت باگڈا نے بتایا کہ 'کورونا بحران کے دوران ڈاکٹرز نے اپنی زندگی کی پرواہ کیے بغیر ایس ایم ایس اسپتال میں داخل کورونا مثبت مریضوں کا علاج کیا۔'
انہوں نے کہا کہ 'صرف یہی نہیں ڈاکٹرز تقریبا 2 ماہ تک اپنے کنبے سے دور رہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'علاج کے دوران کچھ ریذیڈنٹ ڈاکٹرز بھی اس بیماری کا شکار ہوگئے۔ لیکن کورونا کو شکست دینے کے بعد پھر سے مریضوں کی خدمت شروع کردی۔'