اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھرت پور: میونسپل کارپوریشن نے سینیٹائز چیمبر تیارکیا - فل باڈی سینیٹائز چیمبر تیار

راجستھان کے شہر بھرت پور میں کورونا انفیکشن سے بچنے کے لیے اور اس کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بھرت پور میونسپل کارپوریشن نے صرف 12 ہزار روپے کی لاگت سے ایک فل باڈی سینیٹائز چیمبر تیار کیا ہے۔ اس سے صرف 5 سیکنڈ میں پورا جسم سینیٹائز ہو جاتا ہے۔

special story on municipal corporation full body sanitation chamber in bharatpur rajasthan
بھرت پور میونسپل کارپوریشن نے سینیٹائز چیمبر تیار کیا

By

Published : Apr 12, 2020, 6:07 PM IST

کورونا وائرس سے جوجھ رہے ممالک نے اپنے یہاں اس مہلک بیماری سے بچنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کر رکھا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہر کوئی اس کورونا انفیکشن سے بچنے کے لیے خود کو گھروں میں بند کر لیا ہے۔

بھرت پور میونسپل کارپوریشن نے سینیٹائز چیمبر تیار کیا

وہیں دوسری طرف ریاست راجستھان کے شہر بھرت پور میں میونسپلٹی کے ملازمین اس بحران کے دوران بھی اپنے کام پر جا رہے ہیں۔ ایسی صورتحال میں انفیکشن کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ جس سے بچنے کے لیے انہوں نے صرف 12 ہزار روپے کی لاگت سے فل باڈی سینیٹائز چیمبر تیار کیا ہے۔ اس سے صرف 5 سیکنڈ میں پورا جسم سینیٹائز ہو جاتا ہے۔

بھرت پور میں کورونا انفیکشن سے بچنے کے لیے اور اس کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ بھرت پور میونسپل کارپوریشن نے صرف 12 ہزار روپے کی لاگت سے ایک فل باڈی سینیٹائز چیمبر تیار کیا ہے۔ اس سے صرف 5 سیکنڈ میں پورا جسم سینیٹائز ہو جاتا ہے۔

صرف اتنا ہی نہیں سینیٹائزر اسپرے مشین کی مدد سے تیار کردہ اس فل باڈی سینیٹائز چیمبر سے ہر دن 1500 میونسپلٹی ملازمین انفیکشن سے پاک ہو رہے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن شہر کے بڑے مقامات پر اس فل باڈی سینیٹائز چیمبر کو لگانے کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے۔ ابھی تک یہ ضلع بھرت پور میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے۔

میونسپل اتھارٹی کے مطابق فی الحال اس فل باڈی سینیٹائز چیمبر کے لیے سینسر کی تلاش کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں دہلی کی ایک کمپنی سے بھی بات ہوئی ہے۔ اگر اس کمپنی سے سنسرز مل جاتے ہیں تو اس طرح کے چیمبر بھرت پور شہر کے مرکزی دفاتر کے داخلی دروازے اور اہم مقامات پر قائم کیے جا سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details