اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماحولیاتی تحفظ کی خاطر'ٹری مین' کی قابل قدر خدمات

راجستھان ضلع کے جھنجھنو کے سولانا میں 'ٹری مین' ہوشیار سنگھ جھاجھڑیا، ماحولیات کے تحفظ کے تئیں اپنے گاؤں سمیت آس پاس کے گاؤں کو سر سبز بنانے کا کام کر رہے ہیں۔

ہوشیار سنگھ جھاجھڑیا
ہوشیار سنگھ جھاجھڑیا

By

Published : Jun 26, 2020, 5:35 PM IST

ان کی نرسری اور آس پاس سے لے کر دور دراز تک کے لوگوں کو پسند آنے لگی ہے۔ ان کا کام محض اپنے باغ میں پودے لگانے تک محدود نہیں ہے بلکہ وہ عوامی جگہوں پر پودے لگانے کے لیے پودے مفت تقسیم کرتے ہیں جس سے کہ ماحولیات کو سر سبز کیا جا سکے۔

دیکھیں ویڈیو

سولن گاؤں کے ہوشیار سنگھ جھاجھڑیا نے بغیر کسی رسمی تعلیم کے سنہ 2009 میں ایک نرسری کھولی تھی۔ اس وقت انہوں نے ایسے پودے لگائے جو کہ شیخاوٹی میں ملتے ہی نہیں تھے۔

نرسی

ان کا اصول ہے کہ اگر آپ کو عوامی جگہوں پر پودے لگانے ہو تو مفت لگائیں، لیکن اگر آپ کو اپنے گھر، کھیت یا باغ میں پودے لگانے ہوں تو ان کے پیسے لگیں گے۔

نرسی

گزشتہ 10 برسوں سے گلوبل وارمنگ کے مدنظر ہوشیار سنگھ ماحولیات کے تحفظ کی خاطر کام کر رہے ہیں۔ ایسے میں وہ اب تک 50 ہزار سے زائد پودے عوامی جگہوں پر لگانے کے لیے مفت تقسیم کر چکے ہیں۔

وشیار سنگھ جھاجھڑیا نےسنہ 2009 میں ایک نرسی کھولی

شمشان گھاٹ، ہسپتال اور پارک وغیرہ میں ہوشیار سنگھ کی نرسری کی جانب سے مفت پودے لگے ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details