کانگریس رکن اسمبلی ضمیر احمد خان مسلم رہنماؤں میں ایک عزت دار اور باوقار شخصیت مانے جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ بنگلور کے عوام انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔
ان کی رہائش گاہ اور دفتروں پر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی چھاپے ماری کارروائی کے بعد اجمیر شریف درگاہ میں ان کی سلامتی اور عزت و آبرو سلامت رہنے کی دعا کی گئی۔
ضمیر احمد کے حامیوں کا الزام ہے کہ بی جے پی کے اشاروں پر مسلم رہنما اور غریبوں کے مسیحا ضمیر احمد کے رہائش گاہ اور دفتروں پر چھاپے مار کارروائی انجام دی جا رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں اجمیر شریف درگاہ میں ضمیر احمد کے لیے خصوصی دعا کی جا رہی ہے۔ بنگلور کے مسلم رہنما و سماجی کارکن ایوب خان کے ذریعے اجمیر شریف میں درگاہ کے خادم شیخ زادہ نافع چشتی نے دعا کا اہتمام کیا۔