اجمیر کے مسلم علاقوں میں عقیدت مند ماہ رمضان کی طاق راتوں میں اللہ اور اس کے رسول حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی رضا حاصل کرنے کی نیت سے سلام پیش کر رہے ہیں اور خصوصی دعا کا اہتمام کر کے عالمی کورونا وبا سے جلد نجات کی دعا مانگ رہے ہیں۔
اجمیر شریف میں کورونا وبا کے خاتمہ کے لئے خصوصی دعا
اجمیر شریف میں رمضان کے پاکیزہ مہینے میں روزہ دار طاق راتوں کی عبادت میں کورونا وبا سے نجات کی دعا مانگ رہے ہیں۔
اجمیرشریف میں کورونا وبا کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعا
ہر سال رمضان میں سحری کے وقت روزے داروں کو جگانے کا کام کرنے والے مسلم نوجوانوں کی کمیٹی نے حضرت پیر صاحب تانا شاہ بابا کی درگاہ پر فریاد منقبت کی شکل میں پیش کی اور بارگاہ رسول میں سلام پیش کر کے ملک کی سلامتی اور کورونا وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعا مانگی۔