اردو

urdu

ETV Bharat / state

اردو زبان پر زبوں حالی کا سایہ : امین قائم خانی - urdu in rajasthan

ریاست راجسھتان کے دارالحکومت جے پور میں ایک انٹرویو کے دوران اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی نے الزام لگایا ہے کہ ریاستی حکومت کی وجہ سے اردو زبان زبوں حالی کا شکار ہے۔

urdu teachers union president amin qaim khani
اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی

By

Published : Nov 9, 2020, 5:37 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے اردو کے ساتھ دوہرا رویہ اختیار کیا جا رہا ہے، اس لیے ریاست میں اردو زبان دم توڑتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

اردو اساتذہ تنظیم کے ریاستی صدر امین قائم خانی سے انٹرویو

امین قائم خانی نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ وزیر تعلیم گویند سنگھ ڈوٹاسرا پر الزام لگاتے ہوئے کہ وہ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔اردو تعلیم کو فروغ دینے کی بجائے اُردو کو ختم کرنے کا کام کرتے ہوئے نظر آ رہیں ہیں۔

قائم خانی کا کہنا ہے کی ریاستی حکومت کی جانب سے انتخابی منشور میں وعدے اور دعوے تو بڑے بڑے کیے گئے تھے لیکن زمینی سطح پر کسی طرح کا کوئی بھی کام اردو سے متعلق نہیں ہو پا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:جے پور: پولیس نے مسلم جوڑے کا نکاح کروایا

انہوں نے کہا کہ ریاست میں اردو کی درسی کتابیں اسکولوں میں دستیاب نہیں ہیں، اُردو تعلیم کے اساتذہ کی نوکریاں بھی نہیں ہو رہی ہیں۔

قائم خانی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کی جو اسامی نکالی گئیں ہیں اس میں اردو اساتذہ کی بھی اسامی نکالی جائے۔

انہوں نے وزیر اعلی اشوک گہلوت سے یوم اردو کے موقع پر وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اردو کی کتابیں بچوں کو فراہم کروائی جائیں تاکہ بچے درس گاہیں میں بسہولت تعلیم حاصل کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details