اردو

urdu

ETV Bharat / state

Turkey Earthquake درگاہ اجمیر شریف میں ترکیہ و شام زلزلہ مہلوکین کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام

خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں عقیدت مندوں نے ترکی زلزلہ متاثرین کے حق میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر موجود لوگوں نے ترکی اور شام کے لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

اجمیر شریف میں ترکی اور شام کے لئے خصوصی دعاوں کا ہتمام
اجمیر شریف میں ترکی اور شام کے لئے خصوصی دعاوں کا ہتمام

By

Published : Feb 15, 2023, 5:28 PM IST

اجمیر شریف میں ترکی اور شام کے لئے خصوصی دعاوں کا ہتمام

اجمیر: ترکی اور شام میں آئے زلزلہ سے لاکھوں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔ ہزاروں افراد جاں بحق ہوگئے۔ 7 روز گزرنے کے باوجود دونوں ملکوں میں افراتفری کا ماحول ہے۔ دنیا بھر میں میں زلزلہ متاثرین کےلیے دعا کی جارہی ہیں۔ زلزلے کے خوفناک مناظر دیکھ کر راجستھان کے اجمیر میں بھی لوگ غمزدہ ہے اور ترکی و شام کے لوگوں کے لئے دعا مانگ رہے ہیں۔ سید منور چشتی گدی نشین درگاہ اجمیر شریف نے کہا کہ ترکی اور شام میں بھیانک زلزلے کے بعد سے پوری دنیا نے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور انہیں ہر ممکن راحت اور امداد پہنچانے کی مہم تیز کردی ہے۔اس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔بھارت نے بھی ترکی اور شام کے زلزلے سے متاثرین کے لئے امدای پیکج بھیجا ہے۔بھارت کی فوج اور این ڈی آر ایف کے جوان متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Groups Of Khadims Of Ajmer Sharif Dargah اجمیر شریف کے خادموں کا وفد عراق اور ایران کے دورے پر
شیخ مقید چشتی, خادم ,درگاہ, اجمیر شریف نے کہاکہ طرف راجستھان کے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں عقیدت بندوں کی جانب سے متاثرین کے لئے خصوصی دعاوں کے اہتمام کا سلسلہ جا ری ہے۔ حضرت خواجہ غریب نواز کی دعاؤں کے وسیلے سے متاثرین کو غیبی مدد حاصل ہو گی ۔ انشاء اللہ زندگی کی سلامتی خیر نصیب ہوگی ۔زلزلے میں جاں بحق ہوئے لوگوں کی مغفرت اور تباہ اور برباد ہوئے لوگوں کے لئے صبر کی دعا خیر کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details