قومی دارالحکومت دہلی ملک پھیلی مہلک وبا کوروناوائرس کے پیش نظر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے جمعرات کو کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے۔
سونیا گاندھی کورونا بحران کی موجودہ صورتحال پر کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت کریں گی۔
کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس کل سونیا گاندھی کوروناوائرس بحران سے موجودہ صورتحال پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت اور ساتھ ہی ساتھ کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں میں کورونا سے لڑنے کے لیے اب تک ہونے والے کاموں کا بھی جائزہ لیں گی۔
واضح رہے کہ اس کے لیے کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کانگریس کی سپریم یونٹ کی میٹنگ کو صبح 10:30 بجے اپنی رہائش گاہ پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بلایا ہے۔
خیال رہے کہ اس میٹنگ میں راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، احمد پٹیل کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ ہوں گے، جن میں راجستھان سے اشوک گہلوت اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن کے طور پر شامل ہوں گے۔
سونیا گاندھی کوروناوائرس بحران سے موجودہ صورتحال پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات چیت اور ساتھ ہی ساتھ کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں میں کورونا سے لڑنے کے لیے اب تک ہونے والے کاموں کا بھی جائزہ لیں گی یاد رہے کہ کورونا بحران کے درمیان یہ دوسرا موقع ہے جب کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلی سے ان فیڈ بیک لیں گی۔
ماہرین کے مطابق کانگریس صدر کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات پر فکرمند ہیں اور وہ وزیراعلیٰ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کے بارے میں بھی کہہ سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں میں ورکنگ کمیٹی میڈیکل، روزگار، مزدوروں کی مشکلات، معیشت اور تارکین وطن مزدوروں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وہیں دوسری جانب سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کی سربراہی میں کانگریس کے ذریعہ تشکیل دی گئی کورونا مشاورتی کمیٹی کی تیار کردہ رپورٹ میں کورونا بحران کی وجہ سے مرکزی حکومت کو تجاویز دینے کے لیے اس اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ منموہن سنگھ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس اس سے پہلے بھی ایک بار ہوچکا ہے اور اب ایک دو دن میں یہ کمیٹی بھی اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔