اطلاعات کے مطابق آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے صدر ندیم جاوید کو چادر سونپی جائے گی اور وہ دہلی سے چادر لے کر راجستھان آئیں گے۔
عرس میں سونیا گاندھی کی طرف سے چادر پیش کی جائے گی - urs ajmer sharif
نیشنل کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی جانب سے یکم مارچ اتوار کو راجستھان میں اجمیر میں واقع خواجہ صاحب کی درگاہ پر 808 ویں سالانہ عرس کے موقع پر چار پیش کی جائے گی ۔
عرس میں سونیا گاندھی کی طرف سے چادر پیش کی جائے گی
ذرائع نے بتایا کہ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، کانگریس کے ریاستی صدر اور نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ، ریاستی انچارج اویناش پانڈے، اقلیتی وزیر صالح محمد، وقف بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر كھانو خان بدھوالی، کانگریس اقلیتی سیل کے ریاستی صدر اور دیگراجمیر شریف پہنچ کر خواجہ صاحب کی در گاہ میں چادر پیش کریں گے۔ اس موقع پر سونیا گاندھی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا جائے گا ۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 5:46 PM IST