راجستھان میں سیاسی بحران اور چین کے ساتھ سرحدی کشیدگی کے درمیان، کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے جمعرات کے روز صبح 10.30 بجے پارٹی کے راجیہ سبھا اراکین کا اجلاس طلب کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ پارٹی کے نئے راجیہ سبھا اراکین کی پہلی میٹنگ ہوگی جنہوں نے 22 جولائی کو حلف لیا تھا۔ ایوان بالا میں کانگریس کے اراکین کی تعداد کم ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اجلاس ملک میں کووڈ-19 کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال، بے روزگاری و دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کرنے کے لئے بلایا گیا ہے۔