ایم ایل اے کی خرید و فروخت معاملے سے متعلق آڈیو وائرل ہونے کے بعد سنجئے جین کو ایس او جی نے گرفتار کیا تھا۔اب سنجئے جین کی آواز کا نمونہ 31 جولائی کو ریکارڈ کیا جائے گا۔سنجئے جین کی آواز کو جیل میں ہی ریکارڈ کیا جائے گا۔
راجستھان میں سیاسی ہنگامے کے دوران ایم ایل اے کے ہارس ٹریڈنگ سے متعلق آڈیو وائرل ہوا۔جس کے بعد کانگریس نے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور بی جے پی پر ہارس ٹریڈنگ کے الزامات عائد کیے تھے۔ایس او جی نے اس معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے بی جے پی اور کانگریس کے وزراء کے مابین بات چیت کروانے والے سنجئے جین کو گرفتار کیا تھا۔اب ایم ایل اے خرید و فروخت معاملے میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے آڈیو کلپ کی تفتیش کے لیے عدالت نے سنجئے جین کی آواز کا نمونہ لینے کے لیے 31 جولائی کی تاریخ دی ہے۔29 جولائی کو ایس او جی سنجئے جین کی آواز کے نمونے کو ریکارڈ کرنے والی تھی۔فی الحال سجنئے جین عدالتی تحویل میں ہیں۔