اردو

urdu

ETV Bharat / state

آڈیو کلپ معاملہ: ایس او جی نے دو ایف آئی آر درج کی - راجستھان میں سیاسی رسہ کشی

راجستھان میں آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس او جی نے 2 ایف آئی آر درج کی ہے۔

آڈیو کلپ معاملہ: ایس او جی نے دو ایف آئی آر درج کی
آڈیو کلپ معاملہ: ایس او جی نے دو ایف آئی آر درج کی

By

Published : Jul 17, 2020, 12:40 PM IST

راجستھان میں سیاسی رسہ کشی کے درمیان کچھ آڈیو کلپ وائرل ہوئے ہیں۔ جس کی بنیاد پر اب مہیش جوشی نے ایس او جی میں رکن اسمبلی بھنور لال شرما، گجیندر سنگھ شیکھاوت اور سنجے جین کے خلاف شکایت درج کی تھی۔

تو وہیں اس سلسلے میں رجستھان میں آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس او جی نے 2 ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ایس او جی میں مقدمہ نمبر 48 اور 49 دائر کیا گیا ہے۔

آڈیو کلپ معاملے میں آئی پی سی کی دفعہ 124 اے اور 120 بی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

یہ ایف آئی آر چیف وہپ مہیش جوشی کی شکایت پر درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان: بھنورلال شرما اور وشویندر سنگھ کانگریس سے برخاست

اے ڈی جی ایس او جی اشوک راٹھور کا کہنا ہے کہ آڈیو کلپ کی سچائی کی تحقیقات پہلے کی جائیں گی تب ہی معاملے میں تفتیش آگے بڑھے گی۔

واضح رہے کہ راجستھان میں گزشتہ روز ایک آڈیو کلپ سامنے آنے کے بعد اب کانگریس پارٹی بڑا ایکشن لیتے ہوئے رکن اسمبلی بھنور لال شرما اور سابق وزیر وشویندر سنگھ کی کانگریس پارٹی سے رکنیت منسوخ کر دی ہے۔

وہیں کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سرجےوالا نے کہا کہ راجستان پولیس کی اسپیشل ٹیم (ایس او جی ) کے پاس ان تمام اراکین اسمبلی کے ثبوت پہنچے تھے اس کے بعد ہی یہ ویڈیو وائرل کیا گیا تھا۔ ویڈیو میں صاف طور پر خرید و فروخت کے بات ہو رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details