اس کے لیے لاک ڈاؤن میں دوکانوں کے آگے کئی طرح کے عمل بھی جاری ہیں۔ جودھ پور میں دودھ بیچنے میں بھی ایک شخص نے منفرد طریقہ اپنایا ہے جس میں دودھ لینے والے اور دینے والے کے درمیان آپ ہی ایک میٹر کا فاصلہ ہو جاتا ہے۔
شہر کے سردارپور سے تعلق رکھنے والے سنجے دودھ کا کاروبار کرتے ہیں۔ وہ ہر روز اپنی موٹر سائلکل پر دودھ کے ڈرم لاد کر جاتے ہیں اور گلی محلے میں اس کو بیچتے ہیں۔ کورونا انفیکشن کا دور شروع ہوا تو ان کو بھی لگا کہ کوئی بھی شخص دودھ لینے والا نہ تو ان کے ڈرم کے نزدیک آئے اور نہ ہی انہیں خود اس کے نزدیک جانا پڑے ورنہ دونوں حالت میں دودھ دینے والے اور دودھ لینے والے کو انفیکشن کا خطرہ ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔