اردو

urdu

ETV Bharat / state

وسیم رضوی سمیت شیعہ وقف بورڈ کے 21 اراکین کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل

راجستھان کی شیعہ سماجی کارکن میمونہ نرگس نے کہا کہ شیعہ اور سنی مسلمانوں میں نفرت پیدا کرنے کی نیت سے اترپردیش حکومت نے ایک سازش کے تحت متنازع بیان دینے والے وسیم رضوی کو دوبارہ شیعہ وقف بورڈ کا ممبر منتخب کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ملک کے عوام میں غلط میسج جا رہا ہے۔

میمونہ نرگس کی اپیل وسیم رضوی سمیت 21 اراکین کا بائیکاٹ کریں
میمونہ نرگس کی اپیل وسیم رضوی سمیت 21 اراکین کا بائیکاٹ کریں

By

Published : Apr 22, 2021, 1:24 PM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور سے تعلق رکھنے والی میمونہ نرگس نے شیعہ سماج کے تمام افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ وسیم رضوی اور اس کے ساتھ 21 ممبران کا بائیکاٹ کریں۔

میمونہ نرگس کی اپیل وسیم رضوی سمیت 21 اراکین کا بائیکاٹ کریں

انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی اور ان کے ساتھیوں کو شیعہ جماعت سے باہر بھی کیا جانا چاہیے، کیونکہ اتر پردیش حکومت اور وسیم رضوی جیسے لوگ شیعہ اور سنی میں نفرت پیدا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وسیم رضوی نے قرآن پاک کی 26 آیتوں کو ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔

اس معاملے پر سپریم کورٹ نے وسیم رضوی کو درخواست مسترد کردی اور 50 ہزار کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

ایسے میں اتر پردیش حکومت کی جانب سے شیعہ وقف بورڈ میں وسیم رضوی کو رکن بنایا جانا لوگوں کی دل آزاری کا سبب بنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وسیم رضوی کے خلاف اب آوازیں دوبارہ بلند ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم رضوی کی درخواست خارج، مزید پچاس ہزار روپے جرمانہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details