اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور میں بی جے پی کی ورچوئل ریلی میں بڑی تبدیلی - مودی سرکار 2.0 کے ایک برس مکمل

جے پور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور اقتدار کے 2.0 کے ایک برس مکمل ہونے کے بعد پارٹی کی جانب سے ہونے والی ورچوئل ریلی میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

جے پور کی ورچوئل ریلی میں بدلاؤ
جے پور کی ورچوئل ریلی میں بدلاؤ

By

Published : Jun 11, 2020, 4:57 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جےپور میں ہونے والی اس ریلی کو پہلے قومی صدر جے پی نڈا کے ذریعہ خطاب کرنا تھا، لیکن اب اس سے مرکزی وزیر سمرتی ایرانی خطاب کریں گی۔

واضح رہے کہ 14 جون کو ہونے والی اس ریلی میں جے پور اور جودھ پور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کارکن ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں شامل ہوں گے۔

جے پور کی ورچوئل ریلی میں بدلاؤ

مرکز میں مودی سرکار 2.0 کی ایک برس میعاد کی تکمیل کے سلسلے میں چلائی جارہی مہم کے ایک حصے کے طور پر راجستھان میں منعقدہ ریلی میں مرکزی رہنماؤں کی ورچوئل ریلی میں کچھ تبدیلیاں کی گئیں۔

خیال رہے کہ اب 14 جون کو مرکزی وزیر سمرتی ایرانی پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا کے بجائے جے پور اور بھرت پور ڈویژنوں کے ورچوئل ریلی سے خطاب کریں گی۔

اس سے پہلے اس ریلی میں جے پی نڈا کو خطاب کرنا تھا، لیکن آخری وقت میں پروگرام کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

جے پور میں بھارتی جنتا پارٹی کے دور اقتدار کے 2.0 کے ایک برس مکمل ہونے کے بعد پارٹی کی جانب سے ہونے والی ورچوئل ریلی میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں

اسی ضمن میں 20 جون کو ہونے والی اس ورچوئل ریلی کو اب ممکنہ ہے کہ 22 جون کو کیا جاسکتا ہے۔

ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ اس کے بعد مرکزی وزیر نتن گڈکری 27 جون کو جلسہ سے خطاب کریں گے، تاہم ابھی اس پر گڈکری کی جانب سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ 14 جون کو ہونے والی ورچوئل ریلی میں جے پور اور جودھپور ڈویژن سے وابستہ سینکڑوں کارکن ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے اس ریلیمیں شامل ہوں گے۔

اس کے ساتھ ہی ریاست میں مرکزی رہنماؤں کی کل تین بڑی ورچوئل ریلیاں ہوں گی، جس میں مرکز سے وابستہ رہنما مودی سرکار کے ایک برس میں کیے گئے اہم فیصلوں اور عوامی فلاح و بہبود کے فیصلوں کی جانکاری دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details