اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fake call Center in Udaipur راجستھان میں ٹھگی کے الزام میں چار لڑکیوں سمیت سولہ ملزم گرفتار - ادے پور میں جعلی کال سینٹر

راجستھان کے ادے پور میں گووردھن ولاس پولیس اسٹیشن نے جعلی کال سینٹر چلانے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر چار لڑکیوں سمیت 16 ملزم کو گرفتار کیا۔ Manipur Girls Arrested from Rajasthan

راجستھان میں دھوکہ دہی کے الزام میں چار لڑکیوں سمیت سولہ ملزم گرفتار
راجستھان میں دھوکہ دہی کے الزام میں چار لڑکیوں سمیت سولہ ملزم گرفتار

By

Published : May 17, 2023, 9:45 AM IST

ادے پور: راجستھان کے ادے پور میں جعلی کال سینٹر پر امریکی لوگوں سے ٹھگی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کرکے پولیس نے ناگالینڈ-منی پور کی چار لڑکیوں سمیت 16 جعل سازوں کو گرفتار کرتے ہوئے 12 لیپ ٹاپ، 15 موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ وکاس شرما نے بتایا کہ ایس ایچ او سنجیو سوامی کو ڈی ایس ٹی ٹیم سے اطلاع ملی کہ ٹرانسپورٹ نگر سروس روڈ پر واقع ہوٹل اناپورنا میں ایک غیر قانونی کال سینٹر چل رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر ہوٹل کے دو کمروں کو دیکھا تو کچھ نوجوان مرد و خواتین لیپ ٹاپ پر کام کرتے ہوئے ہیڈ فون لگا کر کسی سے انگریزی میں بات کر رہے تھے۔

جب ان سے کام کے بارے میں دریافت کیا گیا تو بتایا گیا کہ یہ کمرے رام سنگھ عرف مامو ساکن دھمسین، ضلع جالور کے نام پر بک کرائے گئے ہیں۔ رام سنگھ نے ہی ہمیں ادے پور کے اس ہوٹل میں غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے لیے لایا تھا۔ جس میں ہم انٹرنیٹ کالز کے ذریعے دھوکہ دہی کا کام کرتے ہیں۔ رام سنگھ اپنے سرور سے امریکی شہریوں کے سسٹم پر مشتبہ ایکٹوٹی کا میل بھیجتا اورڈرادھمکا کر ڈھگی کی جاتی۔ اس واقعے میں ملزم امریکی شہریوں کو ان کی طرف سے کی جانے والی کسی بھی آن لائن شاپنگ کے دوران شکایت پر ٹارگٹ کو اپنے سرورز میں شامل کرکے دھوکہ دیتے ہیں۔ ان کے قبضے سے 12 لیپ ٹاپ، 15 موبائل، 5 لیپ ٹاپ، چارجر اور ہیڈ فون وغیرہ برآمد ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details