ڈاکٹر اور محکمہ صحت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری روہت کمار سنگھ کے مطابق کورونا وائرس کو پھیلنے کی خبروں اور اخباروں میں خبریں پڑھکر بیکانیر ضلع میں چین سے آئے تین مسافروں نے جمعہ کو بیکانیر کے پی بی ایم اسپتال میں آکر رابطہ کیا۔
اس کے بعد ان تینوں مسافروں کو بیکانیر کے آر این ٹی میڈیکل کالج کے اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ مین داخل کرلیاگیا اور ان میں کورونا وائرس کی جانچ کےلئے ان کے نمونے پنے میں واقع نیشنل وائرولوجی لیب میں بھیج دئے گئے۔