اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان میں سڑک حادثے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک - پولیس اہلکار کی گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم

ریاست راجستھان کے ضلع چورو میں ایک سڑک حادثے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔ یہ پولیس اہلکار وزیراعظم مودی کی ریلی میں جارہے تھے۔ Tragic Road Accident in Rajasthan

road accident in Rajasthan
road accident in Rajasthan

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2023, 1:27 PM IST

جے پور: راجستھان کے چورو ضلع میں اتوار کے دن پولیس اہلکاروں کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس میں کم از کم چھ پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس اہلکار جھنجھنو میں وزیر اعظم کی ریلی کے لیے جا رہے تھے۔ یہ حادثہ ضلع کے سوجن گڑھ صدر تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور حادثے میں زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق جھنجھنو میں وزیر اعظم کی انتخابی ریلی کے لیے ناگور کے کھنوسار تھانے کے چھ پولیس اہلکار اور مہیلا تھانے کا ایک پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے۔ پولیس اہلکار ایک زائیلو کار میں جھنجھنو جا رہے تھے کہ سوجن گڑھ صدر پولیس اسٹیشن کے کنوٹا چوکی کے قریب نیشنل ہائی وے پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ صبح 5.30 بجے پیش آنے والے اس حادثے میں گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوکر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا۔

مزید پڑھیں: راجستھان کے بارمیر میں سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

حادثے میں موقع پر ہی ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت کھنوسر تھانے کے اے ایس آئی رام چندر، کانسٹیبل کمبھرام، سریش مینا، تھانارام اور مہیلا تھانے کے کانسٹیبل مہیندر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس حادثہ میں ہیڈ کانسٹیبل سکھارام اور کھنوسار تھانے کے کانسٹیبل سکھارام زخمی ہوگئے ہیں جنہیں جودھ پور منتقل کردیا گیا۔ کانسٹیبل سکھرام کی بھی جودھ پور ہاسپٹل منتقل کے دوران موت ہو گئی۔ ڈی جی پی امیش مشرا نے اس سڑک حادثے پر غم کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details