اردو

urdu

ETV Bharat / state

سیروہی: بھیانک سڑک حادثہ، تین بچوں سمیت پانچ ہلاک - دو افراد کی موقع پر موت ہوگئی

ریاست راجستھان کے ضلع سیروہی میں ایک سڑک حادثے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

سیروہی: بھیانک سڑک حادثہ، تین بچوں سمیت پانچ ہلاک

By

Published : Nov 5, 2019, 11:19 AM IST

ضلع سیروہی کے بھیمانا راشڑ مارگ پر آج صبح یہ حادثہ پیش آیا۔ جہاں ایک تیز رفتار کار اچانک دو ٹرک کے پیچھے گھس گئی ۔ جس کی وجہ سے 3 بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔جس میں دو افراد کی موقع پر موت ہوگئی۔اس حادثے میں ایک بچی زخمی ہوئی تھی جس نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ جب کہ بعد میں دو افراد کی بھی موت ہوگئی۔

سیروہی: بھیانک سڑک حادثہ، تین بچوں سمیت پانچ ہلاک

واضح رہے کہ کار میں سوار افراد گجرات کے تھے جو سروہی کی طرف جارہے تھے وہیں ڈرائیور کونیند کا جھونکا آیا جس سے کار بے قابو ہوکر ٹرک میں ٹکرا گئی۔

اس حادثے میں موقع پر ہی دو افراد کی موت ہوگئی تھی۔ وہیں کئی افراد گاڑی کےاندر پھنسے گئے۔

حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی روہیڑا پولیس اور ہائی وے پیٹرولنگ کی گاڑی موقع پر پہنچی اور سبھی کو گاڑی سے باہر نکالا۔ اس حادثے میں تقریبا 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔جن کا ابوروڈ کے ٹروما سینٹر میں علاج کیا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details