ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کی بارگاہ میں بالی ووڈ گلوکارہ لینا گھوش اور بھجن سمراٹ انوپ جلوٹا نے حاضری دی۔ جہاں انہوں نے عقیدت کی چادر پیش کر کے خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں صوفیانہ قوالی کی سماعت بھی کی۔
اجمیر شریف درگاہ پہنچ کر انوپ جلوٹا اور لینا گھوش نے جنتی دروازہ پر منت کا دھاگہ باندھتے ہوئے کامیابی کی دعا مانگی۔ ریئلیٹی شو بگ باس کے سابق کنٹیسٹنٹ انوپ جلوٹا خواجہ صاحب میں بے حد عقیدت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس مرتبہ بھی درگاہ شریف میں حاضری دینے پہنچے اور خصوصی طور پر دربار میں شاہی صوفیانہ قوالی کا لطف بھی اٹھایا۔
حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انوپ جلوٹا نے کہا کہ عالمی وبا کووڈ-19 اور بالی ووڈ پر آرہی دشواریوں سے نجات حاصل کرنے کی دعا مانگی ہے۔