اردو

urdu

ETV Bharat / state

مکر سکرانتی پر پتنگ بازار میں رونق ماند

جے پور میں مکر سکرانتی کا تہوار نزدیک ہے لیکن پتنگ بازار میں ابھی تک پتنگ خریدار کا رخ نہیں ہونے کی وجہ سے دکاندار حیران و پریشان نظر آرہے ہیں۔

مکر سکرانتی کے موقعے پر پتنگ بازار میں خاموشی
مکر سکرانتی کے موقعے پر پتنگ بازار میں خاموشی

By

Published : Jan 13, 2020, 12:25 PM IST

Updated : Jan 13, 2020, 1:36 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں اس بار پتنگوں کی قیمتوں میں گزشتہ برس کے مقابلے 20 فیصدی کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں جےپور کی مکر سکرانتی اور پتنگ بازی عالم بھر میں مشہور ہے۔

مکر سکرانتی کے موقعے پر پتنگ بازار میں خاموشی

مکر سکرانتی کے موقعے پر سیاح جے پور آتے ہیں اور پتنگ بازی کا لطف لیتے ہیں لیکن جس طرح کے حالات ان دنوں جے پور کے پتنگ کے بازاروں میں ہیں وہ کافی زیادہ پریشان کرنے والے ہیں، یہاں کی دکانوں پر پتنگیں تو نظر آرہی ہیں لیکن ان کو خریدنے والا کوئی نہیں ہے۔

جب ای ٹی وی بھارت نے دکانداروں سے بات کی تو ان کا کہنا ہے کہ 'بیوی کے زیورات کو رہن رکھ کر پتنگ اور تمام سامان یہاں پر بیچنے کے لیے لائے ہیں لیکن خریداری نہیں ہو پا رہی ہے۔'

پتنگ دکاندار فرید خان نے بتایا کہ 'ہر برس یہاں سے مکر سکرانتی کے سیزن پر کمائی اچھی ہو جاتی تھی لیکن اس بار خریدار کم دیکھنے کو مل رہے ہیں۔'

ان کا کہنا ہے کہ 'ان سب کے پیچھے جی ایس ٹی کی مار ہمارے اوپر پڑ رہی ہے۔'

Last Updated : Jan 13, 2020, 1:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details