راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ میں زائرین کے داخلے پر پابندی ہے۔ ایسے میں درگاہ شریف کے خادم ہی درگاہ کے احاطے میں نماز اور روزے کا اہتمام کر رہے ہیں۔
ہر برس خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ میں رمضان المبارک کے موقع پر ملک و بیرون ملک سے کثیر تعداد میں عقیدت مند پہنچتے ہیں اور یہاں روزہ افطار کرتے ہیں۔ خاص ہو یا عام، تمام زائرین کے لیے درگاہ شریف میں ہمیشہ خدام خواجہ کی جانب سے دسترخوان سجائے جاتے ہیں لیکن رواں برس ایسا ممکن نہیں ہو سکا کیونکہ کورونا وائرس نے پورے ملک کو اپنی زد میں لے رکھا ہے۔